241

سول ویٹرنری ڈسپنسری محمودوالاکی چاردیواری اور بلڈنگ عرصہ دراز سے خستہ حال ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ،

تھوہا محرم خان (محمد الیاس )سول ویٹرنری ڈسپنسری محمودوالاکی چاردیواری اور بلڈنگ عرصہ دراز سے خستہ حال ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق سول ویٹرنری ڈسپنسری محمودوالا کی چاردیواری اور بلڈنگ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے ۔بلڈنگ میں کی

دیواروں اور چھت میں دراڑیں پر گئی ہیں جو کہ کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خستہ حال بلڈنگ اور اس کی چاردیواری کو دوبارہ جلد ازجلد تعمیر کرایا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تعینات ویٹرنری ڈاکٹر محمدعمران کا کہنا تھا کہ ویٹرنری ڈسپنسری کی بلڈنگ اور چاریواری مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے ،جو کسی بھی وقت گر کر کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ،مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور اس کی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں مزید کہا کہ یہاں کلاس فور کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہوئی ہے اور کا بھی نوٹس لیا جائے کیونکہ کلاس فور کی بھی یہاں پراشد ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں