221

دوکانوں میں پڑے ٹائر ڈینگی کی اماج۔ انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)حکومت کا ڈینگی مچھروں مکاؤ کا وویلا ، انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

عوامی حلقوں میں تشویش،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح کے دیہاتوں میں موجود موٹرسائیکل اور سائیکل پنچروں کی دوکانیں ڈینگی مچھروں کی اماج گاہ بن چکی ہیں ۔ مناسب چیکنگ اور تلف کرنے کا طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے دوکانوں میں اور دوکانوں کے چھتوں پرپرانے ٹائروں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔دوکانوں کی چھتوں پر پڑے ٹائروں میں بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر اور دوسرے کئی مہلک جراثیموں کی افزائش نسل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔ انتظامیہ سب اچھا ہے کہ رپورٹ پر بضد ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ موٹرسائیکل اور سائیکل پنچروں کی دوکانوں اوران کے چھتوں پر پڑے ٹائر وں کو فوری طور پرعملی کاروائی کر کے ان کو تلف کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں