220

ایجوکیٹرز کی آسامیوں میں اضافہ کیا جائے والدین محکمہ تعلیم پنجاب سے مطالبہ،

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) ایجوکیٹرز کی آسامیوں میں اضافہ کیا جائے والدین کا مطالبہ زور پکڑ گیا-تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹرز کی آسامیا ں کم ہونے کی وجہ

سے ایلمنٹری سکول ایجوکیٹر مرد و خواتین (آرٹس گروپ) جو کہ میرٹ پر ہونے کے باوجود تعیناتی سے رہ گئے ہیں ان کو بھی اگلے چھ ماہ کے دوران خالی نشستوں پر تعینات کیا جائے اور دونوںآرٹس گروپ کی سو سو آسامیوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ اگلے دو سال تک نئی بھرتی نہ کرنی پڑے-باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع چکوال میں دونو ں گروپس میں اس وقت بھی ساٹھ سے زائد نشستیں خالی ہیں اور اگلے تین ماہ میں یہ تعداد سو سے زائد ہو جائے گئی والدین نے محکمہ تعلیم پنجاب سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے پڑھے لکھے بچوں کو مایوسی سے بچایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں