663

ایس ایچ او کو بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے۔عامر نواز اعوان

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب )مقامی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر صدر تحصیل پریس کلب تلہ گنگ عامر نواز عوان

نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے ۔جوکہ اپنی قلم سے لوگوں کے مسائل اعلی حکام تک پہنچاتا ہے۔لیکن ایس ایچ کی دھمکیاں کھلم کھلا بدمعاشی ہے اور یہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ہماری اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ اور ڈی پی او چکوال سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔اگر نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں