262

تلہ گنگ رش میں بتدریج اضافہ، گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور چنگ جی رکشوں نے ٹریفک سے شدید متاثر ،عوام کی نوٹس لینے کی اپیل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ میں آئے روز رش میں بتدریج اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں۔ سڑک کے اطراف میں گاڑیوں کی پارکنگ اور چنگ جی رکشوں نے ٹریفک کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ واضح رہے ا سکول ٹائم میں ٹریفک کا نظام مزید درہم برہم ہو جاتا ہے،جبکہ ٹریفک پولیس سرے سے

غائب رہتی ہے، عوام نے اس بے ہنگم ٹریفک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے درست رکھنے کے لئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑی گاڑیوں کا شہر کے اند ر داخلہ منع قراد دیا جائے اور اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ بے شمار حادثات میں لاتعداد قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود شہر سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہو سکا۔مزید کہنا تھا کہ شہر میں تعینات ٹریفک عملہ شہر سے باہر ڈیوٹیاں دینے میں مصروف رہتا ہے۔جس کی وجہ سے اندوں شہر ٹریفک کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے۔شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مزید کہا کہ سڑک کے کناروں پر کھڑی لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے روڈ بلاک ہونا معمول بن چکا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کا نظام بحال کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اندون شہر ڈیوٹیاں یقینی بنائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں