288

نکہ کہوٹ میں بلدیاتی نظام کامیابی سے جاری،عوامی مسائل حل ہونے لگے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ کے موضع نکہ کہوٹ میں بلدیاتی نظام کامیابی سے جاری – دن بدن لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں چئیرمین یونین کونسل ملک عبدالمنان کونسلرز ملک فرید احمداور ملک مسعود احمد گو ندل کی مخلصانہ اور ان تھک کوششوں کی بدولت تیس سال پرانی گاؤں کی تعمیر کردہ مین بازار کی

گلی کو ٹف ٹائل لگو ا کر خوبصورت بنوا دیا -مین بازار کے تمام دکانداروں اور اہلیان محلہ جامع مسجدجن میں سید امدادشاہ کاظمی، سید ساجد شاہ کاظمی،سید ثقلین شاہ کاظمی،محمد یونس،محمد اسلم ،محمد اکرم، بابو اسحاق نے دل کی آتھاہ گہرائیوں سے چئیرمین یونین کونسل عبدالمنان ملک کونسلرز ملک فرید احمداور مسعود احمد گوندل کا شکریہ ادا کیا ہے کہ کئی سالوں بعد گاؤں کی مین گلی تعمیر کرکے لوگوں کی اذیت کم کر دی گئی ہے جس سے تما م گاؤں کے لوگوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بوڑھے مرد وخواتین کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے بہت دعائیں دی ہیں اس کے علاوہ محلہ امام بارگاہ کی بقایا گلی کی تعمیر سے بھی اس محلہ کی بھی شکایت دور ہو گئی ہے اس محلہ کے ملک عنصر اقبال،ملک مسعود، ملک نور خان ،ملک جمعہ خان نے خصوصی شکریہ ادا کیا ہے -گلی ہیڈ ماسٹر ملک عرفا ن صدیق،ملک منور مرحوم،ملک رشید ، ملک افضل تعمیر کرنے پر محلہ اہلیان شاہانی مسجد نے شکریہ ادا کیا ہے -دیرنیہ مطالبہ محلہ ہسپتال کالونی کا نالہ ٹھیک کروانے پر اہلیان محلہ نے شکر یہ ادا کیا ہے اور ساتھ میں مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی تہہ کو بجری سے مزید مضبوط کیا جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں