226

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے سر جوڑ لئے،باخبر ذرائع

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)آمدہ قومی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے بڑوں نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے سر جوڑ لئے ،دونوں جماعتوں کی قائم کردہ

آٹھ رکنی کمیٹی نے مختلف حلقوں پر سیٹ ایڈ جسمنٹ پر امیدواروں کے چناؤ کے لئے نام شاٹ لسٹ کرنا شروع کر دئیے ہیں،پاکستان بھر کی طرح حلقہ این اے 61،پی پی 22اور پی پی 23پر بھی دونوں جماعتوں کی طرف مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ، معتبر ذرائع کے مطابق حلقہ این اے اکسٹھ کے لئے چودھری پرویز الہی، جنرل (ر)اعجاز اعوان اور حافط عمایاسر کے ناموں کوشاٹ لسٹ کر لیا گیا ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حافظ رعمار یاسر اگر قومی اسمبلی کے امیدوار نہ ہوئے توحلقہ پی پی22 یا پی پی 23میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشرکہ امیدوار ہوں گے تاہم صوبائی امیدواراں کے ناموں کو فائنل کرنے میں حلقہ بندیوں کی تبدیلیاں بھی آڑے آئیں گی ،تاہم این اے اکسٹھ کی نشت پر چودھری پرویز الہی دونوں جماعتوں کے ہارٹ فیورٹ امیدوار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں