244

دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ تلہ گنگ آفس کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ تلہ گنگ آفس کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکارتفصیلات کے مطابق دفتر

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ تلہ گنگ آفس کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکارہے اور عمارت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پلاستر بھی جگہ جگہ سے اکھڑا ہوا ہے جبکہ عمارت میں پانی کی موٹر بھی خراب ہے جس کی وجہ سے آفس میں تعینات عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورکسی بھی وقت کسی حادثے کی صورت میں کئی قیمتی جانوں کے زیاں کا سبب بن سکتی ہے اس حوالے سے دفتر کے عملے کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی تباہ حالی کا شکار ہے جو کہ اللہ نہ کرے کسی بھی وقت گر سکتی ہے جبکہ اس حوالے سے اعلی حکام اور ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو بھی درخواست دی ہے مگر تاحال کسی نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا ، عملے نے تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ سمیٹ اعلی حکام سے اس عمارت کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں