283

اکیسویں صدی میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام کو بجلی کے کھمبوں سے بہلایا نہیں جا سکتاملک دانش یعقوب اعوان صدر پاکستان تحریک انصاف بڈھیال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)اکیسویں صدی میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام کو بجلی کے کھمبوں سے بہلایا نہیں جا سکتا،صحت اور تعلیم کے شعبوں کی زبوں حالی ن لیگ کے

ریت کے ٹائی ٹینک کو آمدہ الیکشن میں ڈبونے کے لئے کا فی ہے ،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف بڈھیال کے صدرملک دانش یعقوب اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی صلاحیت صرف تحریک انصاف کی قیادت میں ہے،آمدہ الیکشن میں یونین بڈھیال سے پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے فتح یاب ہوگی ،انہوں نے مزید کہا کہ گلیوں نالیوں اور بجلی کے کھمبوں کے اختیارات ایم این اے اور ایم پی اے کو دیناجمہوریت کی توہین ہے،جب تک بلدیاتی اداروں کو موثر انداز میں فعال نہیں کیا جاتا جمہوری سسٹم کی تکمیل ناممکن ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں