193

تحصیل اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں حافظ الیون تلہ گنگ کی جیت

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پہلا سید تقی شاہ خاور سیلم لفٹی مرحوم میموریل سپر ایٹ تحصیل اوپن ٹورنامنٹ کا فائنل حافظ الیون تلہ گنگ نے شاندار مقابلے کے بعد

جیت لیا ،تفصیلات کے مطا بق تلہ گنگ کے ہائی سکول نمبر ایک کے گراونڈ میں شاندار پہلا سید تقی شاہ خاور سیلم لفٹی مرحوم میموریل سپر ایٹ تحصیل اوپن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 32ٹیموں نے شرکت کی جس کا فائنل حافظ کلب تلہ گنگ اور دوستی کلب اکوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کو حا فظ الیون نے شاندا ر کارکردگی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے جیت لیا ،فائنل کے مہمان خصوصی چئیرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک رفیع اللہ دھولہ تھے جہنوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،اس شاندار ٹورنامنٹ کا انعقادملک ذیشان مندیال ،ملک کاشان اکبر،ملک ابرار باری ،عمران جھاٹلہ ،علی چن،اور عبد المتین نے کیا جب کے اس ٹورنا منٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی آصف ثقلین کوٹ سارنگ تھے،اہلیان تلہ گنگ نے ملک ذیشان مندیال اور ان کی ٹیم کو شاندار ٹورنا منٹ کا انعقاد کرانے پر مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں