274

تلہ گنگ شہرمیں سوئی گیس کی بندش ‘تلہ گنگ کے سینکڑوں صارفین کا شدید احتجاج مسئلہ حل نہ ہونے پر شہریوں کا سوئی گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان ۔

تلہ گنگ شہرمیں سوئی گیس کی بندش ‘تلہ گنگ کے سینکڑوں صارفین کا شدید احتجاج مسئلہ حل نہ ہونے پر شہریوں کا سوئی گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے محلہ عیدگاہ ،جھاٹلہ میں صبح اور رات کے وقت سوئی گیس مکمل بند کردی جاتی ہے۔جس پر گزشتہ روز تلہ گنگ کے سینکڑوں شہریوں نے تلہ گنگ سوئی گیس کے باہر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ان کا مسئلہ اتوار تک حل نہ ہواتو عوام پیر کو سوئی گیس دفتر کے گھیراؤ کریں گے ۔ ملک حاکم خان ،چوہدری عبدالجبار ،حاجی طارق ،ماسٹر مقبول،حاجی ایوب ،حاجی عبدالکریم ،محمد انعام اللہ ،چوہدری عامر حسین،زاہد محمود ،شیخ طارق حاجی اقبال، اور محلہ عیدگاہ ،اور محلہ جھاٹلہ کے شہریوں نے سوئی گیس تلہ گنگ دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سوئی گیس بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے ہونے سے دفاتر اور سکولز کو جانے والے ملازمین اور طلباء وطالبات پریشان ہیں سکولوں کے بچے اور سرکاری دفاتر اور دکانوں پر جانے والے افراد بغیر ناشتہ گھروں سے جانے پر مجبور ہیں لیکن متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دن اور رات میں گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جب دو چار گھنٹوں کے لئے گیس دی جاتی ہے تو گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے جس صارفین کی مشکلات بڑھ گئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے مردو خوا تین شدید پریشان ہیں اور گھریلو بجٹ ‘متاثر ہونے کا خدشہ ہے شہریوں کا کہناتھا کہ کہ آئے روز جھوٹے وعدے کرکے طفیل تسلیاں دی جارہی ہیں لیکن عملی طورپر کچھ نہیں ہورہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ گیس لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ اور گیس بندش نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔تلہ گنگ شہر میں گیس کی بندش حکومتی اعلانات اور شیڈول کے برعکس کی جا رہی ہے۔ مجبورشہر ی لکڑ یا ں اور ایل پی جی گیس خر ید نے پر مجبورہیں شدید سر دی کی و جہ سے گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال ا نتہا ئی ابتر ہے نا شتے اور کھا نے کے او قا ت میں گیس غا ئب ہونے سے عوام شدید پر یشان ہیں بچے بغیر نا شتے کے سکول اور شہری بغیر نا شتے کے دفا تر جا نے پر مجبور ہیں لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ‘گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے گیس پریشر بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں