191

یو نین کونسل بڈھیال میں رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاوہ (تحصیل رپورٹر ) یو نین کونسل بڈھیال میں رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ،جس میں ڈھوک جگیال کی سڑک کی سنگ بنیادکا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

تقریب میں ایم پی اے ہاؤس کے انچارج ملک الحاج محبوب الحق ،سابق کو نسلر حاجی یوسف ،حاجی سلطان محمدمرحوم کے فرزند ملک تیمور ،سابق ناظم محمد یوسف ،سابق نا ظم محمد اعجاز ،سابق چیئر مین ملک اسلم ،محمد الطاف حسین ،حاجی اختر ،حاجی حیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔شہریار اعوان کو جلوس کی شکل میں افتتاحی تقریب میں لایا گیا اور انکے گلے میں ہار اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کے دوران کہا کہ ڈھوک جگیال داخلی بڈھیال کی سڑک پر ساٹھ لاکھ روپے لاگت آ ئے گی جس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جا ئے گا ۔یو نین کونسل بڈھیال میں بجلی کے منصوبوں کے کام کا بھی باقاعدہ آ غاز کر دیا گیا ہے اور یو نین کونسل بڈھیال کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جا ئے گا ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یو نین کونسل بڈھیال کی غیور عوام نے جسطرح ضمنی الیکشن میں مجھے کامیابی دی ہے اسی طرح انشا اللہ آ ئندہ الیکشن میں بھی کامیابی ملے گی میرا کام حلقے کی عوام کی خدمت کر نا ہے ۔پی پی تیئس کے تمام مسائل پر فوکس رکھا ہوا ہے اور بجلی کے مسائل تقریبا حل کیے جا چکے ہیں اور اب انشا اللہ جو مسائل رہ گئے ہیں انکی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہوں ۔رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے کہا کہ آ ئندہ انتخابات میں عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروائے گی ،ن لیگ کی قیادت نے عوامی مسائل کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور قیادت کی جانب سے پی پی تیئس کی عوام کیلئے خصوصی فنڈز دئیے گئے ہیں جس پر میں قائدین کا بیحد مشکور ہو ں اور آ ئندہ بھی عوام کو حق دلوانے میں قیادت کے سامنے پی پی تیئس کا مقدمہ لڑتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں