171

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کا تبادلہ لاوہ سے ڈسکہ کر دیا گیا

لاوہ (تحصیل رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کا تبادلہ لاوہ سے ڈسکہ کر دیا گیا ،اہلیان لاوہ نے انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر نے اپنی تعیناتی کے دوران لاوہ کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلوانے کیلئے دن رات کوشش کی ہے

انکی مثبت سوچ کی بدولت لاوہ آ ر ایچ سی میں ڈاکٹرز کی تعیناتی ،میڈ یسن کی دستیابی ،گوہل میں طبی سہولیات اور تعلیم کا فقدان تھا انہو ں نے ہنگامی وزٹ کر کے مسائل سنے اور عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقداما ت کیے ۔لاوہ تحصیل کمپلیکس میں مسجد تعمیر کروائی گئی جس میں اے سی میاں محمدنذیرنے مخیر حضرات کے تعاون سے اسکو تعمیر کروایا ۔لاوہ کے دیگر مسائل بھی انہی کی مرہون منت حل ہو ئے ۔لاوہ کی عوام کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر میاں محمدنذیر کی خدمات کو بیحد سراہا اور لاوہ کی عوام انکی انتھک محنتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر میاں محمدنذیر نے کہا کہ لاوہ کے لوگوں نے بیحد محبت اور پیار دیا ہے اور انکی محبتیں ہمیشہ یاد رکھوں گا میری دعا رہے گی کہ لاوہ کی پسماندگی جلد ازجلد ختم ہو اور یہ ایک خوبصورت تحصیل بن کر ابھرے اور لوگوں کی یادیں ہمیشہ لاوہ کی یاد دلاتی رہے گی ۔لاوہ کے عوام واٹر سپلائی کے پانی کی بندش کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے میاں محمد نذیر نے ذاتی دلچسپی سے بجلی کا کنکشن بحال کرا کر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ناجائز منافع خوروں اور ناپ تول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ۔پولیس اورریونیو کمیٹی کا تحصیل لاوہ میں مصالحتی ڈیسک قائم کر کے سالوں سے چلے آ رہے جھگڑوں کا خاتمہ کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں