191

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تحصیل آ رایچ سی لاوہ میں 19فروری تا 25فروری تک صحت میلہ کا انعقاد

لاوہ (تحصیل رپورٹر ) آ رایچ سی لاوہ کے سینئر ڈاکٹرمحمد سہیل اور محمد کاشف نے ایک بیا ن میں بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تحصیل آ رایچ سی لاوہ میں 19فروری تا 25فروری تک صحت میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مریضوں کا فری طبی معائنہ ہو گا اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے ۔

سینئر ڈاکٹرمحمد سہیل کہنا تھا کہ صحت میلہ میں حاملہ خواتین کوخوراک اور ملٹی وٹامن ادویات بھی فری مہیا کی جا ئیں گی اور ٹی بی ،ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی فری کیے جائیں گے ۔ آ رایچ سی لاوہ کے سینئر ڈاکٹرمحمد سہیل اور محمد کاشف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحت میلہ کا مقصد غریبوں کو زیادہ سے زیادہ فری طبی سہولیات میسر کرنا ہے اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں سے غریبوں کو سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات فری دی جا رہی ہے اور طبی معیار کی کوالٹی پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی بہتر کردی گئی ہے اور میڈ یسن کی کوالٹی پر بھی کوئی کمپرئیز نہیں کیا جا رہا ہے اور غریب مریضوں کے دلوں سے خادم اعلی پنجاب کیلئے دعائیں نکل رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں