222

ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر تلہ گنگ ٹریفک پولیس ان ایکشن ،دس اوورلوڈ بھوسے والے ٹرکوں کیخلاف مقدمات درج

لاوہ (تحصیل رپورٹر ) ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر تلہ گنگ ٹریفک پولیس ان ایکشن ،دس اوورلوڈ بھوسے والے ٹرکوں کیخلاف مقدمات درج

۔تلہ گنگ ٹریفک پولیس نے ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی کی ہدایت پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کیخلاف ایکشن کر تے ہو ئے بائی پاس کے مقام پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی تو دس اوورلوڈ بھوسے والے ٹرکوں کیخلاف تھا نہ صدر میں مقدمات درج کروائے دئیے ۔ٹریفک انچارج سر دار عارف نے بتایا ہے کہ ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی تلہ گنگ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن آ پر یشن جاری رہے گا اور اوورلوڈ گاڑی کوچلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا ئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں