244

کرپشن کے شہنشاہ ٹولے کے گرد گھیرا تنگ ، بہت جلد عوام چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔ہمیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنا آپ بدلنا ہوگا،کرنل(ر) سلطان سرخرو

لاوہ(حفیظ اللہ ملک) کرپشن کے شہنشاہ ٹولے کے گرد گھیرا تنگ ، بہت جلد عوام چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔ہمیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنا آپ بدلنا ہوگا گھر میں بیٹھ کر تبدیلی کے خواب دیکھنے سے حقیقی تبدیلی کبھی نہیں آسکتی،قومی الیکشن 2018 کیلئے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو ضرور میدان میں اتروں گا۔سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان کی صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے اور سابق عسکری آفیسر سلطان سرخرو اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے ۔علاقہ سے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہمی میں مدد کی جبکہ تحصیل لاوہ کیلئے سب سے پہلے میں نے ہی کام شروع کیا تھا الحاج ملک عطرخان اور ڈاکٹر شاہنواز اعوان کی درخواست پر سی ایم پنجاب کو مل کر تحصیل لاوہ کیلئے بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کا وقت اب ختم ہو نے جارہا ہے عدلیہ پر بے جا تنقید کرنا انہیں لے ڈوبے گا اور کرپشن سے لت پت یہ خاندان وطن عزیز پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے نوجوان دن رات ملک کے دفاع پر جانیں قربان کر رہے ہیں ا ور ہمارے سیاسی لیڈران کرپشن کی صورت میں ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں ۔ملک میں بے روزگاری،نا انصافی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا ۔قومی الیکشن 2018 میں بطور امیدوار میدان میں اترنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی پی 23 میں مضبوط الیکشن کیلئے میں نے پارٹی کو کچھ رائے دی ہے اگر پارٹی نے میرے مشورہ پر عمل کیا تو یقیناًپی پی 23 میں ہمارا امیدوار میدان مارلے گا۔اگر پارٹی نے موقع دیا تو ضرور میدان میں اتروں گا۔ملک میں حقیق تبدیلی کیلئے ہمیں اپنی سوچ اور عمل میں تبدیلی لانا ہوگی ورنہ چند خاندان ہی ملک کو باری باری لوٹ کر کھاتے رہیں گے اور عوام غلامی کے طوق میں جکڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں