266

پیٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان کی کاروائی،تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ پر متعدد گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پیٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان کی کاروائی،تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ پر متعدد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج،

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن یوسف ملک اور DSP اقبال شاہ کاظمی کی ہدایات پر انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان کے سب انسپکٹر قاسم علی کی اوور لوڈنگ پر بھوسے سے بھرے ٹرک، تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پربلا تفریق و بلارعایت کاروائی کی گئی ،جس پر آٹھ گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کے حوالے کر دیئے گئے، عوامی وسماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہاکرتے ہوئے سب انسپکٹر قاسم علی اور ان کے ماتحت عملے کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا،اہل علاقہ نے کہا کہ ایسی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیں جس سے حادثات کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں