327

مسجد منصب خان المعروف فیصل مسجد بدھڑ کا تنازعہ اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ خان ،ڈی ایس پی لیگل چکوال راجہ ناصر اور ممبران امن کمیٹی تلہ گنگ کی کوششوں سے حل، عوامی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین۔

تلہ گنگ (اشفاق احمد بڈھیال)مسجد منصب خان المعروف فیصل مسجد بدھڑ کا تنازعہ اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ خان ،ڈی ایس پی لیگل چکوال راجہ ناصر اور ممبران امن کمیٹی تلہ گنگ کی کوششوں سے حل ہو گیا ، امن کمیٹی اور انتظامیہ کو عوامی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین ، عدالتی احکامات کی پاسداری کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق مسجد منصب خان المعروف فیصل مسجد بدھڑ کا تنازعہ اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ خان ،ڈی ایس پی لیگل چکوال راجہ ناصر اور ممبران امن کمیٹی تلہ گنگ کی کوششوں سے حل ہو گیا،المعروف فیصل مسجد بدھڑ کا تنازعہ ہاشم خان ولد ملک منصب خان اور فدا حسین کے درمیاں چل رہا تھا حالات کی سنگینی کے پیش نظر ڈی پی اوچکوال کی ہدایات کے مطابق اے ایس پی تلہ گنگ نے فریقین کو طلب کر رکھا تھا ،اس موقع پراے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ خان ، ڈی ایس پی لیگل چکوال راجہ ناصر،اور تلہ گنگ امن کمیٹی کے ممبران مولانا صابر ایوب نقشبندی ،ملک طارق محمود ایڈووکیٹ ،ملک نواب خان ،راجہ الطاف حسین ،نمبردار اکوال ملک رشید اور مولانا گل محمد سیالوی بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملک ہاشم خان کی طرف سے ملک محمد حسین ایڈووکیٹ نے ،ملک لیاقت اعوان،صداقت اعوان،رقافت اعوان اور قاری جاوید نے نمائندگی کی جبکہ فداحسین گروپ کی طرف سے فدا حسین،محمد شیر ،مقبول حسین ،ریاض حسین اورچیر مین یونین کونسل بدھڑطارق اسلم ڈھلی نے نمائندگی کی ،دونوں فریقین کی طرف سے دلائل اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتظامیہ اور ممبران امن کمیٹی نے اس تنازعہ کی بابت کئے گئے عدالتی فیصلوں کی پاسداری کے عزم کا فیصلہ کیا،واضع رہے کہ معزز عدالت پہلے ہی ملک ہاشم خان کے حق میں فیصلہ کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں