183

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں لوکل روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے انت مچا دی،مقامی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب)پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں لوکل روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے انت مچا دی، بھٹی گجر تا بلکسر صرف

10کلو میٹر سفر کا کرایہ40روپے اوربلکسرسے چکوال 23کلومیٹر سفر کا کرایہ 35روپے لیا جانے لگا انتظامی اہلکار و افسران لمبی تان کر سو گئے ،تفصیلات کے مطابق لوکل روٹ پر چلنے والی اکثر گاڑیوں سے کرایہ نامے غائب ہیں،ٹرانسپورٹرز حکومتی احکامات کو پس پشت ڈال کرمن مانے کرائے وصول کرنے لگے جس کی وجہ سے عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ بھٹی گجر تا کلرکہارجو گاڑیاں بچوں کو سکول لے کر جاتی ہیں جن میں سواریوں کو بٹھانے کی گنجائش صرف چودہ ہو تی ہے ان میں اٹھارہ اور جن میں اٹھارہ مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے وہاں پر یہ گاڑی مالکان اپنا مقرر کردہ کرایہ پورا وصول کرنے کے باوجود پچیس سے تیس بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ٹھونس کر لے کر لاتے اور لے جاتے ہیں۔اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپوٹرز کی اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لیا جائے اور گاڑیوں میں واضح طور پر کرایہ نامے اور مسافروں کی تعداد کو قانون ضابطے کا پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں