207

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،جنگلات میں اضافے سے صاف ستھرا ماحول ملتا ہے۔چوہدری انواراحمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری انواراحمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے تحصیل کورٹس تلہ گنگ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کہا

۔جنگلات میں اضافے سے صاف ستھرا ماحول ملتا ہے شجر کاری مہم کے دوران جاوید اقبال بوسال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ ،محمد فاروق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ،سید فہیم احمد شاہ سول جج تلہ گنگ ،ملک شیر افضل سول جج تلہ گنگ ، میڈم مہوش فاطمہ انصاری سول جج تلہ گنگ ،صدربار ایسوسی ایشن تلہ گنگ ملک ریاض موگلہ اعوان ایڈووکیٹ ، جنر ل سیکرٹری ملک حامد نواز نوشیری خیل ایڈووکیٹ ،چیئرمین تلہ گنگ پریس (الیکٹرانک میڈیا ) سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،سید اعجاز حسین شیرازی چیف کنزرویٹرفاریسٹ راولپنڈی ڈویثرن ،ثاقب محمود کنزرویٹرفاریسٹ راولپنڈی سرکل،جنید ممتاز خان ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر چکوال ،عابد کوکب سب ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر تلہ گنگ ،ایس ڈی او بلڈنگ محمد جہانگیر ،چیف انجینئر بلڈنگ الماس حسین بھی موجود تھے بعد ازاں چوہدری انواراحمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے تمام ججزکے ہمراہ تحصیل کورٹ میں ریسرچ سنٹر اور انفارمیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا جہاں پر عوام کو اپنے مقدمات کے بارے میں مکمل معلومات میسر ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں