50

پریس کلب لاوہ کے سالانہ الیکشن مکمل، سال برائے 2018 نئی باڈی منتخب ۔نئی منتخب باڈی کو علاقہ بھر کے سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی حلقوں کی مبارکباد۔

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) پریس کلب لاوہ کے سالانہ الیکشن مکمل، سال برائے 2018 نئی باڈی منتخب ۔نئی منتخب باڈی کو علاقہ
بھر کے سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی حلقوں کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب لاوہ کے سالانہ الیکشن مورخہ چار جنوری بروز جمعرات منعقد ہوئے جس میں 2018 کیلئے پریس کلب کی نئی باڈی تشکیل کی گئی۔جس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر شاہنواز اعوان، چیئرمین ملک حسن احمد،سینئر وائس چیئرمین امیر عبداﷲ ملک،وائس چیئرمینمحمد ضیاء الدین قادری، صدرحافظ قمر الزمان،سینئر نائب صدرملک حفیظ اﷲ اعوان،نائب صدرملک امتیاز احمد،جنرل سیکرٹری محمد فاروق عابد،ایڈیشنل سیکرٹری ملک ظہور،جوائنٹ سیکرٹری ملک اختر،سیکرٹری فنانس نثار احمد ،سیکرٹری انفارمیشن ملک امتیاز حسین ،رابطہ سیکرٹری نعمان ،آفس سیکرٹری ملک محمد نواز،ممبر مجلس عاملہ میں محمد اشرف غزنی،ملک زعیم عباس ،ملک ناصر اقبال،سجاد احمد جبکہ ممبران میں عبدالرحمن فاروقی، ملک عزیر انور،احتشام فاروق،شیر احمد ، عبید اﷲ، طارق معاویہ شامل ہیں جبکہ معروف قانون دان ملک عادل خان ایڈوکیٹ اور ملک حامد نواز ایڈوکیٹ پریس کلب لاوہ کے لیگل ایڈوائزرمقررکئے گئے ہیں۔نئی منتخب باڈی کو میاں نذیر عالم چیئرمین یوسی لاوہ رورل، سید محمود علی شاہ چیئرمین یوسی کوٹقاضی، ایم پی اے ملک شہریار اعوان، ایس ایچ او لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی،حاجی ملک قطب خان سمیت دیگر سیاسی،سماجی،کاروباری مذہبی اور عوامی حلقوں نے مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں