235

ہم انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔… مولانا فضل الرحمان

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)

ہم انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔جمعیت علماء اسلام متحدہ مجلس میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی ۔یہ بات جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی تلہ گنگ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محبوب حسین جراح سے مفتی محمود کانفرنس سرگودھا میں ایک ملاقات میں کہی ۔انہوں نے کہا ہم پورے پاکستان کی طرح ضلع چکوال میں اپنے امیدوار کھڑا کریں گے اس کے لئے جماعت کے عہدیداراورکارکن ابھی سے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ رکھیں اور پارٹی منشور عوام تک پہنچائیں ۔ آج کے دور میں جب پاکستان ہر طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ایسے وقت میں تمام دینی جماعتوں کو ایک مٹھی بن کر ملک میں محمدی پرچم اور دین اسلام کے لئے کام کرنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں