220

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کے طالب علموں نے طالبعلم کو پیٹ ڈالا ۔کاروائی کی اپیل ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کے طالب علموں نے طالبعلم کو پیٹ ڈالا طالب علم شدید زخمی

۔تفصیلات کے مطابق عزیر کامران ولد کامران رفیق نے پولیس تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ آج سے چند دن قبل میری خرم نامی طالبعلم سے معمولی جھگڑا ہوا تھا آج مورخ 24.2.18کو چھٹی کے بعد جب میں سکول سے باہر آیا تو مجھےسکول کے ہی طالبعلموں تجمل،خرم،تابش اور 5.6اور لڑکوں نے جن کے نام مجھے معلوم نہیں،انہوں نے پکڑ لیا اور کافی دیر مارتے رہے جس سے میرا سر پھٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر ضربات آئیں،میری انتظامیہ سے اپیل ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں