238

پچنند میں چھٹی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت

لاوہ(ایڈیٹر سے) پچنند میں چھٹی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت

۔مولانا اﷲ وسایا،علامہ شبیر احمد عثمانی، قاضی مطیع اﷲسعدی، قاسم گجر سمیت نامور علمائے کرام کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے نواحی گاؤں پچنند میں چھٹی فقید المثال ختم نبوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع میانوالی، ضلع چکوال سمیت دیگر علاقہ جات سے ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی اور سرکار دو عالم ﷺ کی ختم نبوت سے دلی محبت کا اظہا رکیا۔ضلع چکوال اور ضلع میانوالی سے درجنوں علمائے کرام نے اپنے اپنے علاقوں سے بڑے جلوسوں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس کورونق بخشی مشہور علمائے کرام میں سے مولانا اﷲ وسایا، علامہ شبیر احمد عثمانی، قاضی مطیع اﷲ سعیدی،مولانا عبید الرحمن انور، مولانا فضل محمود کاشف،مفتی امان اﷲ، مفتی اسد محمود لاوہ، مفتی شیرخان،مولانا اشرف غزنی سمیت درجنوں علمائے کرام جبکہ سیاسی قائدین میں سے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، سردار امیر خان، ملک طارق اسلم ڈھلی ضلع کونسل چیئرمین،ایم پی اے ملک شہریار اعوان، حاجی فلک شیراعوان، ایم پی اے حیدر سلطان، حاجی طلحہ زبیر، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال، حافظ عمار یاسر،ملک اسد کوٹگلہ سمیت مقامی سیاسی زعما ء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔علمائے کرام نے کانفرنس میں سرکار دو عالم خاتم النبیین ﷺ کی سیرت اور حضور کی ختم نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پریس کلب لاوہ اور تلہ گنگ سے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جس کی نگرانی اے ایس پی اکرام اﷲ خان، ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی، اے ایس آئی نذر حسین، ایڈمن آفیسر تھانہ لاوہ طاہر عباس شاہ،سیکورٹی برانچ سے ملک ناصر اقبال نے کی۔اس موقع پر اے ایس پی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سو سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات کر رکھے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر مولانا عبید الرحمن انور،مفتی اسد محمود، ملک امتیاز حسین پچنند سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ علمائے کرام اور عوامی حلقوں نے بہترین سیکورٹی مہیا کرنے پر اے ایس پی اکرام اﷲ اور ایس ایچ او انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں