219

چیئرمین چکوال میڈیا گروپ شفیق ملک کا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد۔

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے سابق صدر اور معروف و سینئر قانون دان خواجہ اصغر فاروق ایڈووکیٹ اور چئیرمین چکوال میڈیا گروپ

شفیق ملک نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کو کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے خواجہ اصغر فاروق ایڈووکیٹ اور شفیق ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کی کامیابی سے وکلاء برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے حسن رضا پاشا چونکہ چکوال سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈسٹرکٹ بار میں پاشا گروپ کی سربراہی بھی کر رہے ہیں اس حوالے سے ان کی کامیابی ضلع چکوال کی وکلاء برادری اور خصوصاً ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے لیے باعث فخر ہے۔ حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں 1263ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ملک وحید انجم1195ووٹ لے سکے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری حفظہ بخاری نے 1346ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور سردار منظر1122ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں