231

تلہ گنگ شہر کا اکلوتا جناح پارک انتظامیہ کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نظر ہونے لگا،پارک میں اگی کئی کئی فٹ اونچی گھاس جنگل کا سماں پیش کرنے لگی۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) اندھیرے کا راج،ٹوٹے جھولے، بیکار فوارہ،اطراف کی گلیاں تالاب اور پارک میں اگی کئی کئی فٹ اونچی گھاس تلہ گنگ شہر کا اکلوتا جناح پارک انتظامیہ کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اور مفت کی واہ واہ کی عادت کی وجہ سے ویران ہونے لگا،

تفصیلات کے مطابق بد قسمتی سے کام کو گناہ سمجھنے اور مفت کی واہ واہ کی عادی قیادت کا سامنا تو تلہ گنگ کے شہریوں کو گزشتہ طویل عرصے ہے ہی اب تلہ گنگ شہر کا اکلوتا جناح پارک بھی انتظامیہ کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اور مفت کی واہ واہ کی عادت کی وجہ سے ہر گزرتے روز کے ساتھ ویران ہوتا جا رہا ہے جہاں پرلگی لائٹس کب کی ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے پارک میں مغرب کے بعد سے ہے اندھیرے کا راج ہوتا ہے جبکہ جھولے ٹوٹے ہوئے ہیں تو فوارہ بیکار پڑا ہے جبکہ پارک کے اطراف کی گلیاں گندگی سے اٹے نالوں کی وجہ سے ہر وقت تالاب بنی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پارک کی اطراف کی دیواریں بھی تباہ ہو چکی ہیں اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہیں اس حوالے سے تلہ گنگ کی عوام کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کی انتظامیہ مفت کی واہ واہ کے چکر میں پارک میں پودے لگانے جس کی اب اتنی ضرورت نہیں ہے تو پہنچ جاتے ہیں مگر پارک کے مسائل کو حل کرنے اور پارک کی صفائی اور یہاں دیگرتعمیری کام کرانے کی زحمت کرنا کوئی بھی گوارہ نہیں کرتا جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے اس لیے اب ہماری انتظامیہ کو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی چھوڑ اور مفت کی واہ واہ کے بجائے واقع ہی پارک پر اپنی توجہ مرکوز کر کے پارک کی حالت زار پر توجہ دینی چاہے تاکہ تلہ گنگ کی عوام کو میسر واحد پارک تو کسی بہتر حالت میں ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں