255

الائیڈ سکول چینجی کیمپس میں افتتاحی تقریب،علاقہ بھر کی معزز شخصیات کی شرکت

چینجی(امیراحسان اللہ) گزشتہ روز الائیڈ سکول چینجی کیمپس کی افتتاحی تقریب میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

جس میں علاقہ بھر سے معزز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر انتظام الائیڈ سکول سسٹم کا چینجی میں کیمپس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ قرآن خوانی کے بعد چیف ایگزیکٹو الائیڈ سکول چینجی کیمپس جناب زاہد رسول آف تھوہا محرم خان نے الائیڈ سکول سسٹم اور معیاری تعلیم کے فروغ پر روشنی ڈالی اور تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھوہا محرم خان میں الائیڈ سکول کی کامیابی کے بعد ضرورت محسوس کی گئی کہ چینجی میں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔ اسامہ عبدالحمید نے بھی معیاری تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ فخر کی بات ہے کہ ایک دوردراز علاقے میں الائیڈ سکول سسٹم کا قیام وجود میں آیا۔ جناب لیاقت اعوان نے زاہد رسول کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں سکول کی کامیابی کے لئے ممتاز عالم دین جناب قاری عبدالحمید صاحب نے دعا کی۔بلوچ چکن تلہ گنگ کے مالک سلیم اقبال بلوچ۔الشہباز گروپ کے سرپرست اعلی ملک آصف حاجو۔ چیئرمین یو سی بھلومار اصغر فاضلی۔ملک جاوید اور دیگر اکابرین کو سکول کا دورہ کرایا گیا۔ تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں