241

وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی20میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

چکوال(نمائندہ بے نقاب)وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی20میں بجلی کی سکیموں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی

جس کے ڈائریکٹو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے ضمنی الیکشن کے دوران حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیے تھے اور انہوں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ انتخابی مہم کے دوران کئے جانے والے وعدے پورے کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی20میں بجلی کی سکیموں کے لیے 20کروڑ روپے ،چکوال شہر کی ترقیاتی سکیموں کے لیے10کروڑ روپے جبکہ متفرق سکیموں کے لیے 10کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ جس کے ڈائریکٹو جاری کر دئیے گئے ہیں۔مذکورہ چالیس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جلد شروع کر دیا جائے گا۔چوہدری سلطان حیدر علی خان نے بتایا کہ حلقہ پی پی بیس کی تعمیر و ترقی ان کا مشن ہے اور 2018ء کے انتخابات سے قبل مزید ترقیاتی فنڈز کے حصول کے لیے بھی کوششیں کی جائینگی تاکہ حلقہ کو ماڈل بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں