274

سکول چوک دندہ شاہ بلاول بدستور خونی چوک کے نام سے مشہور، علاقہ بھر سے آنیوالے سینکڑوں طلباء کی زندگیاں غیر محفوظ

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)سکول چوک دندہ شاہ بلاول بدستور خونی چوک کے نام سے مشہور، علاقہ بھر سے آنیوالے سینکڑوں طلباء کی زندگیاں غیر محفوظ،انڈر پاس یا اوور برج تعمیر کرنے کا مطالبہ

۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوک دندہ شاہ بلاول جہاں درجنوں روڈ ایکسیڈنٹ پیش آچکے ہیں اور کئی ایک طلباء کی زندگیاں اجڑ چکی ہیں علاوہ ازیں کئی شہری بھی تیز رفتار ٹریفک کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں مگر یہاں سکول اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔سکول روڈ کے مغرب جانب جبکہ شہر کی آبادی روڈ کے مشرق جانب ہونے کی وجہ سے دن بھر میں طلباء کو تین بار روڈ کراس کرنا پڑتا ہے۔اس وجہ سے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹریفک کی زد میں آکر کئی طلباء حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔قبل ازیں کئی بار آواز بلند کی گئی مگر تاحال اس صورتحال سے متعلق کوئی اقدام نہ کیا گیا ہے۔اہلیان دندہ شاہ بلاول اور دیگر مواضعات سے سکول میں آنیوالے طلباء کے والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوک پر انڈر پاس یا اووربرج تعمیر کر کے اہلیان علاقہ کے بچوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں