223

تحصیل لاوہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، جگہ جگہ میڈیکل،ڈینٹل سٹور کھل گئے، انسانی جانیں داؤ پر لگ گئیں

لاوہ(تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، جگہ جگہ میڈیکل،ڈینٹل سٹور کھل گئے، انسانی جانیں داؤ پر لگ گئیں، متعلقہ حکام خواب خرگوش، عوام سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں نیم حکیم ڈاکٹروں نے جگہ جگہ میڈیکل اور ڈینٹل کلینکس کھول رکھے ہیں جو کہ اہلیان علاقہ کی سادگی و غربت کو مد نظررکھ کر خوب مزے لے رہے ہیں۔لاوہ، دندہ شاہ بلاول، گٹال، چنگا،گوہل،پچنند،ڈھرنال،ترحدہ، ٹمن سمیت دیگر علاقہ جات میں جگہ جگہ میڈیکل سٹور کھل چکے ہیں جہاں غیر معیاری اور ناقص ادویات صرف اور صرف پیسے کمانے کی غرض سے بیچی جارہی ہیں۔نیم حکیم ڈاکٹرز انسانی زندگیوں اور صحت کی پرواہ کئے بغیر دن رات پیسہ بٹورنے کی غرض سے غیر معیار ادویات فروخت کرنے میں مصروف ہی ں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھر کے میڈیکل سٹوروں کو ازسر نو چیک کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں