195

رورل ہیلتھ سنٹر لاوہ میں ادویات کی عدم دستیابی اور طبّی سہولیات کے فُقدان کی وجہ سے لاوہ کی عوام شدید طبّی مشکلات کا شکار ٹی

لاوہ (تحصیل رپورٹر ) رورل ہیلتھ سنٹر لاوہ میں ادویات کی عدم دستیابی اور طبّی سہولیات کے فُقدان کی وجہ سے لاوہ کی عوام شدید طبّی مشکلات کا شکار لاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے 3سال کا عرصہ گزر چکا ہے

لیکن ابھی تک رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی عدم دستیابی اور طبّی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لاوہ کے غریب مریض شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں حلقہ کے منتخب ممبران اسمبلی کی عدم دِل چسپی اور لاوہ کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے اتنی بڑی آبادی طبّی سہولیات سے محروم ہے لاوہ کے عوامی ،سماجی حلقوں کے علاوہ چیئرمین بلدیہ ملک قدیرالطاف ،ممبران میونسپل کمیٹی لاوہ ڈاکٹر ملِک شاہ نواز اعوا ن اور ملک حسن احمد و دیگر نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر لاوہ کو ٹی ۔ایچ ۔کیو کا بلا تاخیر درجہ دیا جائے اور جدید ترین مشینری،سہولیات اور تمام عملہ دستیاب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں