198

تلہ گنگ کے گردونواح میں مرمت کئے گئے روڈوں پر گھڈے نمایا ں ہونے لگے۔کروڑوں روپے کی بجری،تارکول(چھٹا) پولیسی نذر، نوٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ کے گردونواح میں مرمت کئے گئے روڈوں پر گھڈے نمایا ں ہونے لگے۔کروڑوں روپے کی بجری،تارکول(چھٹا) پولیسی نذر۔ارباب واختیار توجہ دینے کی بجائے گہری نیند سو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح میں روڈوں پرمرمت کئے گئے کھڈوں میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ میں ہی نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ایم پی اے اور ایم این اے کو خوش کرنے کے لئے دی جانے والی کڑوروں روپے کی گرانٹیں (چھٹا)پالیسی کی نذر ہوگئیں۔ میعار نہ فزیبیلٹی رپورٹ محکموں کا ڈنگ ٹپاؤپروگرام نے حلقہ کی عوام کو تشویش میں مبتلاکر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے میڈیاکو موقف دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ملی بھگت سے روڈ تعمیر کا ٹھیکہ اپنے من پسند افراد کو دے دیا جاتا ہے۔ جن میں ناقص میٹریل استعمال وجہ سے کچھ عرصہ بعد روڈ پر گڑھے پڑ جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اور روڈ پر ان گڑھوں کو بھرنے کے لئے بھی انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جاتا ہے۔جوکہ چند دن ہی رہتا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ کے گردونواح میں موجود کاغذی کاروائی میں مختلف روڈ متعدد بار بن چکے ہیں۔لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے۔ محکموں کا ڈنگ ٹپاؤ پروگرام اور مقامی نمائندوں کی خاموشی نے تلہ گنگ کی عوام کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس بات کا فوری نوٹس لے کر زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں