238

بلڈ بالٹی پروگرام کے تحت نوجوان طالب علموں اور طالبات میں بلڈ بنک چکوال میں خون کا عطیہ،

چکوال( نمائندہ بے نقاب) بلڈ بالٹی پروگرام کے تحت 22نوجوان طالب علموں اور طالبات میں بلڈ بنک چکوال میں خون کا عطیہ دیا، خون کا عطیہ دینے والوں میں ہوریزائن

کالج کی طالبات اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چکوال کے طالب علم شامل ہیں ان خون دینے والے افراد میں راجہ کاشان ناصر، محمد فیضان، بلال پرویز، ابو بکر وحید، محمد جواد الحسن، فواد محمد خان، محمد شہریار، فضل الرحمن، اخلاق احمد، عبدالمنان، محسن شہزاد، احتشام محمد ارسلان خالد، کرم علی، محمد عدنان، تیمور علی، تانیہ قریشی، حرا ، صائمہ نسیم، ربیعہ عباس، رابعہ حسن، نایاب کاظمی، خیر النساء، پروین اختر شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے سربراہ خواجہ زبیر سلیم نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ اب ہر سال بلڈ بالٹی پروگرام اس سے بہتر انداز میں منعقد ہوگا اور لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کی جائے گی کہ ہر نوجوان کو خون دینا چاہیے اس سے ان کی صحت بھی بہتر رہے گی اور انسانیت کی بھی خدمت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں