262

حکومت پنجاب تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور اس کیلئے سکولوں کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر

چکوال(نمائندہ بے نقاب) حکومت پنجاب تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور اس کیلئے سکولوں کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس لیے سکولوں میں باتھ رومز کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر حال میں پورے ضلع میں نان سیلری بجٹ سے باتھ روم بنائے جائیں تاکہ انکی کمی کو دور کیا جا سکے۔ یہ بات بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ڈی آر سی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی، ڈی ایم او، سی ای او ایجوکیشن کے علاوہ متعلقہ ضلعی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سکولوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 2018کے بجٹ سے پہلے تمام سکولوں میں جن سہولیات کا فقدام ہے انکو دور کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے تیسری جماعت کا رزلٹ خراب آنے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ روڈ میپ کے مطابق اساتذہ پڑھائی اور تعلیمی کمی کو میرٹ پر لائیں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں