333

امید رکھتے ہیں کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کریں گے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان کاریسکیو 1122کے ستائیسواں بیچ پاس آؤٹ سے خطاب

چکوال (نمائندہ بے نقاب)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا ستائیسواں بیچ پاس آؤٹ ہوچکا ہے جس میں 12سو سے زائد ریسکیورز کامیابی سے ٹریننگ مکمل کر کے اسٹیشنز پرجوائننگ دے چکے ہیں،نئے آنے والے تمام ریسکیورز کوچکوال سٹاف کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں

کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کریں گے اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو ں گے ان خیالات کا اظہارڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے لیے ریسکیو سروس جوائن کرنے والے جوانوں سے خطاب کے دوران کیا ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا ستائیسواں بیچ پاس آؤٹ ہوچکا ہے جس میں 12سو سے زائد ریسکیورز کامیابی سے ٹریننگ مکمل کر کے اسٹیشنز پرجوائننگ دے چکے ہیں، انجینئر سعید احمد ایمرجنسی آفیسر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122چکوال اسٹیشن پر 15ریسکیورز نے رپورٹ کی جن میں سے 8ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز جبکہ 7ڈرائیورز شامل ہیں،اس موقع پر خرم منظور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ،مرید سلطان کنٹرول روم انچارج،فیصل محمود ٹرانسپورٹ انسپکٹر،ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر،ملک وقار اکاؤنٹنٹ نے اپنے اپنے شعبہ کے متعلق نئے آنے والے ریسکیورز کو بریفنگ دی اورشرکاء کے سوالوں کے جواب دیے۔ تقریب میں موجود ریسکیورز پرجوش دکھائی دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہا کہ ایمرجنسی ڈیل کرنے ،مریضوں کو باحفاظت ہسپتال پہنچانے اور آگ پر قابو پانے یا کسی سانحہ میں پیشہ وارانہ طریقے سے کام کرنے کی تمام مہارتیں ٹریننگ کے دوران سکھائی گئی ہیں جن کو کامیابی سے پاس کر چکے ہیں اب انہی مہارتوں کے ذریعے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں