266

گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول تھو ہامحرم خان کاسال 2018کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ انتہائی شاندار،والدین کا اساتذہ کو خراج تحسین

تھوہا محرم خا ن (محمدالیاس حسین شاہ) گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول تھو ہامحرم خان کے ہیڈماسٹر اور اساتذہ کی انتھک محنت سے سال 2018کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ انتہائی شاندار ۔کلاس ہفتم کے طالب علم زہیر حسین نے 875نمبر میں سے779نمبر لیکر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور محمد زوہیب کلاس ششم اے میں

875میں سے724نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد نبیل کلاس ششم اے میں 699نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سالانہ امتحانات میں اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کیے۔گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول تھوہا محرم خان سال 2018کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ ہیڈماسٹر جناب اختر عباس اور تمام اساتذہ کی انتھک محنت سے انتہائی شاندار رہا ۔ امتحان میں کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ہیڈماسٹر جناب سید اختر عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سکول کے تمام سٹاف نے انتہائی محنت اور لگن سے بچوں پر محنت کی بچے ہمارے ملک پاکستان کا قیمتی سرمایا ہیں انہی بچوں نے آگے جا کر زندگی کے ہر شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے سکول ،علاقہ ، اور پیارے ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے میں اور میرے سکول کا سٹاف انشااللہ طلبا ء کو بہتر سے بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ بچوں کے والدین کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ آگے جا کر زندگی کے تمام شعبہ میں اچھا کام کر کے اپنے علاقہ اور پیارے ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں انہوں نے پور ے سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کے رزلٹ کی تفصیل سے آگاہ کیا پورے سکول سے کلا س ہفتم کے طالب علم زہیر حسین نے 875میں 779نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کلاس ششم اے کے طالب علم محمد زوہیب نے 875 میں 724نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور کلاس ششم اے کے طالب علم محمد نبیل نے 875میں سے 699نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں