245

یونین کونسل کوٹ قاضی میں پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کی طرح اگلے قومی الیکشن میں بھی بدترین شکست دیں گے، ڈگڈگی بجانے اور میوزک پر قوم کاوقت ضائع کرنے کادور گزر چکا ہے اب ملک کو سنجیدہ قیادت اور ترقی چاہئے

SAMSUNG CAMERA PICTURES

لاوہ(تحصیل رپورٹر)یونین کونسل کوٹ قاضی میں پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کی طرح اگلے قومی الیکشن میں بھی بدترین شکست دیں گے، ڈگڈگی بجانے اور میوزک پر قوم کاوقت ضائع کرنے کادور گزر چکا ہے اب ملک کو سنجیدہ قیادت اور ترقی چاہئے۔فرید ٹاؤں میں بجلی کی گرانٹ مہیا کرنے پر ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کے شکر گزار ہیں۔چیئرمین یونین کونسل کوٹقاضی سید محمود علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل کوٹقاضی سید محمود علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹقاضی اور باالخصوص دندہ شاہ بلاول کی وارڈز سے پی ٹی آئی کے نعرے لگانے والوں نے عملی طورپر کوئی کام بھی نہیں کیا۔پاکستان ہمیں دل و جا ن سے عزیز ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ غیر سنجیدہ عناصر خواہ مخواہ قوم کا وقت ضائع کرنے میں دن رات مشغول ہیں۔انہوں نے مقامی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹقاضی میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں دندہ شاہ بلاول کی وارڈز سے پی ٹی آئی کے نعرے لگانیوالے بتائیں اب تک کونسا عملی کام کیا ہے۔ان کے گلی محلوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ملکی صورتحال کے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ ہو یا انڈیا یا کوئی اور پاکستان کا دشمن ملک یہ قوم جاگ رہی ہے اور ہم ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں