199

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عام آ دمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل۔شہریوں کا اظہار خیال

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) ۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںیکے بعد دیگرے کیے جانے والے اضافہ پر سروے میں شہریوں کا کہناتھا کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا ہے جس سے غربت میں اضافہ ہو گا اور مہنگائی کے طوفان سے عام آ دمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو جا ئے گی، حکومت کی جانب سے آ ئے روزپٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان نہیں رکا بلکہ اس میں دن بدن اضافہ ہو گا اور غریب کیلئے ہر آ نے والا دن مشکل سے مشکل تر ہو گا، عوام کو ریلیف دینے والے دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے اور ایوانوں میں بیٹھے عوام کے ووٹروں سے منتخب ہو نے والے عوامی نما ئندے غریبوں کا مقدمہ لڑنے کی بجائے اپنی عیش وعشرت میں مگن ہیں اور حکومت کی طرف سے ہر آ نے والا دن عام آ دمی کو مہنگائی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ شہریوں کا مزید کہا کہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے سے روزمرہ اشیا ء کی قیمتوں میں بے بناہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے غریب کو مزید مہنگائی کی چکی میں پسا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے تو ہمیں مہنگائی سے نجات دلانے کے خواب دیکھائے تھے لیکن وہ بس خواب ہی رہ گئے ہیں ، اگر ہمیں پانچ سال میں حکمران جماعت مہنگائی سے نجات دلوا نے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے تو آ ئندہ انتخابات میں ہم سے بھی خیر کی توقع نہ رکھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں