188

ارشد کو ٹگلہ کی صا حبزادی اور صا حبزادے نے اپنی اپنی کلاس میں سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) کالم نگار ارشد کو ٹگلہ کی صا حبزادی اور صا حبزادے نے اپنی اپنی کلاس میں سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ارشد کو ٹگلہ کی بیٹی کشمالہ کرن نے

ساتویں کلاس میں 95فیصد نمبر لے کر دوسری جبکہ بیٹے ملک شہیر احمد نے تیسری کلاس میں 99فیصد نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن ہولڈر کشمالہ کرن اور شہیر احمد نے کہا ہے کہ کلاس میں پوزیشن اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی خصوصی دعاؤں سے ملی ہے اور انشا اللہ ہم اپنے اس محنت کو جاری رکھیں گے ۔پوزیشن ہولڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگلے امتحانات میں مزید محنت کر کے اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں گے ،والدین کا پیار اور اساتذہ کی شفقت سے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں