46

سابق ضلع نائب ناظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔احمد کمال کو کامیابی پر مبارکباد، سید باقر حسین شاہ

لاوہ(تحصیل رپورٹر)سابق ضلع نائب ناظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔احمد کمال کو کامیابی پر مبارکباد، سید باقر حسین شاہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول کے سیاسی و سماجی رہنما سید باقر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد کمال نے تلہ گنگ سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس پر ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں در اصل ان کے والدسابق ضلع نائب ناظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق انتہائی شریف النفس اور ملنسار شخصیت تھے حلقہ بھر میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں جنہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی اچانک وفات پر گہرا دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اﷲ احمد کمال بھی ملک نعیم طارق مرحوم کے نقش قدم پر چل کر خدمت کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں