290

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان نے شجر کاری مہم کے دوران چیک پوسٹ اور بیٹ ایریا میں ہزاروں پودے لگائے ،جس کامقصد تلہ گنگ کو سرسبز و شاداب اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے ۔ سب انسپکٹر قاسم علی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان نے شجر کاری مہم کے دوران چیک پوسٹ اور بیٹ ایریا میں ہزاروں پودے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق SSPپیٹرولنگ پولیس

راولپنڈی ریجن یوسف ملک، DSP اقبال شاہ کاظمی کی ہدایات پر انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان سب انسپکٹر قاسم علی نے اپنی ٹیم ہمراہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے پٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان کے احاطہ اور بیٹ ایریامیں شجرکاری مہم کے دورانہزاروں پودے لگواے تاکہ صحت مند ماحول فروغ پا سکے،پودوں کی نگہداشت کا عمل محکمہ جنگلات کے تعاون سے جاری ہے تاکہ نوزاہیدہ پودوں کو نقصان سے بچایا جا سکے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر قاسم علی کا کہنا تھا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں ،پودے جات لگا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں ،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے بچوں کی طرح درختوں اور پودوں کی خدمت کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔مزید کہناتھا کہ شجر کاری مہم میں ہم ایسے پودے لگائے ہیں جن کا مقصد تحصیل تلہ گنگ کو سرسبز و شاداب کر نا اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے، اور آئندہ بھی اس مثبت قسم کے اقدامات جاری رہیں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں