396

ملک محمد شعیب رشتہ ازدواج میں منسلک،دوست واحباب کی مبارکباد

لاوہ(تحصیل رپورٹر)ملک محمد شعیب رشتہ ازدواج میں منسلک، دوست احباب کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق حافظ سہیل واپڈا کے بھائی اورملک سلطان محمد خان کے فرزند پاک آرمی کے جوان ملک محمد شعیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

ان کی شادی خانہ آبادی کے پرمسرت کے موقع پر محفل موسیقی بھی سجائی گئی جس میں معروف سنگر شرافت علی بلوچ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔دعوت ولیمہ میں معروف صحافی حفیظ اﷲ ملک جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مفتی امان اﷲ، ملک فواد کنڈ، ملک اسلم،ملک امیر واپڈا، جمشید خان واپڈا، حاجی عبدالعزیز واپڈا، ملک وقاص، ملک ارشد، ملک عصمت اﷲسمیت دیگر دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ملک محمد شعیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں