35

دندہ شاہ بلاول تا لاوہ ، دندہ تا چنگا اور لاوہ تا گوہل روڈ خستہ حالی کا شکار، ایم این اے سردار ممتاز ٹمن سے مذکورہ سڑکوں کی مرمت کا پرزور مطالبہ

لاوہ(تحصیل رپورٹر) دندہ شاہ بلاول تا لاوہ ، دندہ تا چنگا اور لاوہ تا گوہل روڈ خستہ حالی کا شکار، ایم این اے سردار ممتاز ٹمن سے مذکورہ سڑکوں کی مرمت کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول تا لاوہ رو ڈ جوکہ انتہائی اہم روڈ ہے اسی روڈ سے گزر کر تحصیل کمپلیکس لاوہ جانا پڑتا ہے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لاوہ تا گوہل روڈ جوکہ 20 سال سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مرمت نہ ہو سکا جگہ جگہ گڑھوں ی وجہ سے روڈ پر چلنا محال ہو چکا ہے ۔لاوہ تا گوہل روڈ نواحی ضلع خوشاب پہنچے کا واحد ذریعہ ہے اس لئے اس روڈ کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے۔گوہل تا مردوال تین کلومیٹر سڑک نئی بنا دی جائے تو اہلیان مردوال اور گوہل کے باسیوں کی مشکلات ختم ہو جائیں گی جبکہ چنگا تا دندہ شاہ بلاول روڈ بھی انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اسے بھی مرمت کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں