209

میانوالی روڈ پر مسافر بس کا ڈیمپر سے تصادم ،تین مسافر جاں بحق ،بیس زخمی ہو گئے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ڈھوک شیر دستال نزد ٹمن موڑکے قریب ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کا ڈیمپر سے تصادم ،تین مسافر جاں

بحق ،بیس زخمی ہو گئے ،چھ افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس نمبریKA99 تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بدھڑ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والی ڈیمپر نمبری JV2718سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین مسافر خلیل الرحمن،غلام اختر سکنائے ڈیرہ غازی خان اور احسان احمد ساکن ملتان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ بیس مسافر اظہر،رضوان،طلحہ ،عمران ،سبطین ،عمر حیات ،شگفتہ ،اسد،انتظار،مہدی حسن ،شمسہ بتول ،ساجد حسین ،راشدحسین،شاویز،سلمی،محمد حسنین ،عقیل احمد ،حیدر امتیاززخمی ہو گئے ۔جنہیں ریسکیو1122کی ٹیموں نے فوری طور پر سٹی ہسپتال و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا ۔جہاں چھ مسافر وں کوابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں