262

مسلم لیگ ق حاٖفظ عمار یاسر سے شروع ہو کر حافظ عما ر یاسر پر ختم ہو جاتی ہے۔تجمل اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) مسلم لیگ ق حاٖفظ عمار یاسر سے شروع ہو کر حافظ عما ر یاسر پر ختم ہو جاتی ہے ،مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی پارٹی تانگہ پارٹی بن چکی ہے ،

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما تجمل اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ،ان کا کہنا تھا کہ حافظ عمار یاسر کی سیاست اپنے گھر کے حواریوں تک ہی محدود ہے ،اورا ن کی سیاسی پارٹی اپنے خودسے شروع ہو کر اپنے پر ہی ختم ہو جاتی ہے،حافظ عمار یاسر مسلم لیگ ن کو ختم کرنے سے پہلے اپنی پارٹی کو بچائیں ان کا مزید کہنا تھا کی مسلم لیگ ن کو ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں،اور آمدہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق میں حافظ عمار یاسر اور عمر حبیب ہی رہ جائیں گے ۔اور آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں