215

ٹی ایم اے تلہ گنگ کے نااہل اہلکاروں نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ ٹی ایم اے کی نااہل اہلکاروں نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں ، اہلکاروں کی ملی بھگت سے پختہ سرکاری نالوں اور نالیوں کو توڑ کر فصلوں اور سبزیوں کو گندا اور زہریلا پانی لگایا جانے لگا۔اس زہریلے پانی کی وجہ سے عوام میں بیماریاں پھیلنے لگیں،عوامی وسماجی حلقوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے لوگوں نے شہر کے

سیوریج کے گندے پانی کے سرکاری نالوں اور نالیوں کو توڑ کر یہ گندا اور زہزیلا پانی فصلوں اور سبزیوں کو لگایا جانے لگاہے ۔اس زہریلے پانی کی وجہ سے اگنے والی فصلیں اور سبزیاں انسانی جانوں کے لئے سخت نقصاں دے ثابت ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگی ہیں ، محکمے میں موجود افسران لبی تان کر سو رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے تلہ گنگ کرپٹ افسران کی نظر ہو چکی ہے ، عوامی مسائل کے دعوے محض دعوے ہی رہ گئے ہیں، محکمے میں موجود اہلکارانوں کی ملی بھگت سے لوگوں نے نالوں میں سوراخ کر کے اپنی فصلوں اور سبزیوں کو پانی لگا رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے لوگوں میں مختلف امراض پھیلنے لگی ہیں ،اس زیر سرپرستی لگنے والے گندے پانی کے خلاف اہلکاراں کاروائی کرنے سے قاصر ہی رہتے ہیں ،الٹا ان کے خلاف ایک لفظ سننا تک گورا نہیں کر تے ،مزید کہنا تھا کہ پختہ نالوں میں ہونے والے سواخوں کی وجہ سے نالے تباہ وبرباد ہو گئے ہیں،لیکن دفتروں میں موجود افسران سب اچھا ہے کی رپورٹ پر بضد ہیں ۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور ٹی ایم اے کےذمہ داراں اور فصلوں کو گندا پانی لگا نے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں