461

چکوال ،تلہ گنگ ، میانوالی روڈ کا شمار خونی روڈ میں ہونے لگا،اس مسئلے پر نظردھرنے کو تیار نہیں ہے

چکوال( نمائندہ بے نقاب) چکوال تلہ گنگ ، میانوالی روڈ جو کہ پاکستان کے مصروف ترین شاہراؤں میں شمارہوتا ہے خونی روڈ بنتا جا رہا ہے ۔کوئی اس مسئلے پر نظردھرنے کو تیار نہیں ہے ،

مانا جاتا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سب سے زیادہ سڑکوں پر کام کیا گیا ہے اور یہ سچ بھی ہے پر نئی موٹرویز بنانے کا کیا فائدہ جب پہلے سے موجود سڑکوں کا معیار اچھا نہ ہو سکے ، اس شاہراہ کو یکطرفہ کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ یہاں سے پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ گزرتی ہے اور دوسرا یہ شاہراہ انتہائی خطرناک نالوں اور پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے خطرناک حادثات ہوتے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ اس شاہراہ کو جلد از جلد مزید کشادہ او رون وے کیا جائے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں یہاں پر سڑک کی تنگی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پے درپے ہونے والے حادثات میں ریکارڈ لوگ جاں بحق ،زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں