240

گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی ہونہار طالبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی و ادبی مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن

چکوال(نمائندہ بے نقاب)گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی ہونہار طالبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی و ادبی مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع چکوال کا نام روشن کر دیا۔ ہونہار طالبہ نے اردو مباحثہ میں ضلعی سطح ،ڈویژن سطح اور پھر پنجاب بھر میں اول آ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی طالبہ ردازینب نے وزیراعلیٰ تعلیمی و ادبی مقابلہ جات میں ڈگری لیول اردو مباحثہ میں صوبائی سطح پر اول انعام حاصل کیا یہ کامیابی ہونہار طالبہ انچارج اردو تقاریر اور پرنسپل ادارہ کی محنت اور کاوش کا ثمر ہے۔ پرنسپل کالج اور اساتذہ نے طالبہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے واضح رہے کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین طالبات کے لیے ایک شاندار تعلیمی ادارے کے طور پر خدمات ادا کر رہا ہے جہاں ان کی تعلیمی اور ہم نصابی کامیابیاں عملی ثبوت ہیں کہ ادارہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں