192

سوشل ویلفیئر آفیسر اربن کمیونٹی ڈیویلپمنٹ چکوال کے زیر اہتمام صنعت زار چکوال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

چکوال (نمائندہ بے نقاب)سوشل ویلفیئر آفیسر اربن کمیونٹی ڈیویلپمنٹ چکوال کے زیر اہتمام صنعت زار چکوال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں این جی اوز کی نمایئندگی کرنے والی خواتین غلام فاطمہ جوہر ویلفئیر آرگنائزیشن مس حمیرہ اور مس نجمہ بیداری ممتازالحق صدر الجنت آرگنائزیشن چکوال اور صنعت زار کی طالبات نے شرکت کی۔سٹیج سیکٹری کے فرایض سوشلویلفیئر آفیسر محمد شیراز وڑایچ نے ادا کیے اور اسکے ساتھ گورنمنٹ پنجاب کے خواتین کے حوالے سے پالیسی اقدامات اور خواتین کی گزشتہ کاوشوں پر روشنی ڈالی۔تمام این جی اوز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر صنعت زار میں فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں