519

ہمیشہ سچ بات کہنے پر مفاد پرستوں کی ناراضیاں اپنے دامن میں سمیٹیں، موضع بڈھیال میں قبضہ مافیاء کے خلاف میری طویل جدوجہد عوام کے سامنے ہے۔ملک محمد اعجاز

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)میرا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہے ،ہمیشہ سچ بات کہنے پر مفاد پرستوں کی ناراضیاں اپنے دامن میں سمیٹیں، موضع بڈھیال میں قبضہ مافیاء کے خلاف میری طویل جدوجہد عوام کے سامنے ہے،میں الحمد للہ نہ صرف نماز و روزہ کا پابند ہوں بلکہ با ریش بھی ہوں سیاسی و صحافتی گٹھ جوڑ نے میری پرانی تصویر کو اخبارات کی زینت بنا کر اپنی ذہنی پستی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے ، ملک محمد اعجاز سابق ناظم یونین کونسل بڈھیال ،

تفصیلات کے مطابق ملک محمد اعجاز سابق ناظم یونین کونسل بڈھیا ل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ میرے گھر کے قریب تاریخی تالاب (بن) پر کچھ پٹھان موضع بڈھیال کے کونسلر ممتاز اور اس کے بھانجوں کی نگرانی میں مفادِ عامہ کی جگہ پر قیمتی درختوں کو کاٹ رہے تھے میرے منع کرنے پر تینوں مجھ پر سیخ پاء ہوئے اور ذہنی پراگندی کا مظاہرہ کیا اور بجائے شرمندہ ہونے کے میرے ہی خلاف قبضہ مافیاء ہونے کا ایک جھوٹا بے سروپا پروپیگنڈہ شروع کر دیا مجھ پر قبضہ مافیاء کا لزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، موضع بڈھیال میں تاریخی تالاب (بن)جو کہ موضع بڈھیال کا مفادِ عامہ کا رقبہ ہے اس کناروں پر لگے لاکھوں روپے کے قیمتی درخت کس نے کس کی ایماء پر کاٹے اور کس نے کس کو کتنے میں فروخت کیے عوام اس کا حساب مانگتی ہے ان قیمتی درختوں کو کاٹنے سے روکنے پر مجھ پر سیخ پاء ہونے والے سیاسی وصحافتی گٹھ جوڑ کو ناصرف بے نقاب کروں بلکہ ان کے اس بے ایمانہ فعل پر میں اور بڈھیال کے دیگر عوام قانونی کاروائی کا حق نہ صرف محفوظ رکھتے ہیں بلکہ قانونی کاروائی بھی کریں گے ۔میرا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہے ،ہمیشہ سچ بات کہنے پر مفاد پرستوں کی ناراضیاں اپنے دامن میں سمیٹیں ہیں اورموضع بڈھیال میں قبضہ مافیاء کے خلاف میری طویل جدوجہد عوام کے سامنے ہے میں الحمد للہ نہ صرف نماز و روزہ کا پابند ہوں بلکہ با ریش بھی ہوں سیاسی و صحافتی گٹھ جوڑ نے میری پرانی تصویر کو اخبارات کی زینت بنا کر اپنی ذہنی پستی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں